سی سی پی او لاہور کا خفیہ اداروں کو مراسلہ پولیس ملازمین کا کونسا ڈیٹا طلب کر لیا ؟

9  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے شہر کے پولیس افسران کی جائیداد اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں۔سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے پولیس احتساب کے تسلسل میں ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اعلی پولیس افسران کی جائیداد اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں، اس حوالے سے سی سی پی او نے مختلف خفیہ اداروں کو لاہور میں عرصہ دراز سے

تعینات ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج انوسٹی گیشنز کے افسران کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے خط ارسال کردیا ہے، جب کہ سربراہ لاہور پولیس کی طرف سے فیلڈ آفیسرز کی پوسٹنگ کیلئے ایسسٹ ڈیکلریشن کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور کی جانب سے پہلے مرحلہ میں ایس ڈی ایس پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنز کے ریکارڈ کے لئے اسپیشل برانچ، انٹیلی جینس بیورو اور دیگر حساس ایجنسیوں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں افسران کے خفیہ ملکیتی اثاثوں اور جائیدار کی تفصیلات کی فراہمی کا کہا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کے تنخواہ کے علاوہ دیگر کاروبار اور ذریعہ معاش کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کیں جائیں، اور ان کے معاشرے میں کام اور کردار کی بنا پرعمومی شہرت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے۔سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 197 ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنز تعینات رہنے والے افسران کے اثاثوں، جائیدار، تنخواہ کے علاوہ ذریعہ معاش، کاروبار اور عمومی شہرت کیلئے اداروں کو جلد از جلد ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط لکھا ہے، آمدن سے زائد اثاثے رکھنے والے پولیس افسران کیخلاف محکمانہ تحقیقات ہوں گی، اور آئندہ کوئی بھی پولیس آفیسر اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائے بغیر فیلڈ میں تعینات نہیں ہوگا۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ خفیہ رپورٹس کے حصول کا مقصد پولیس افسران پر چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھنا ہے، مناسب چیک اینڈ بیلنس اور محکمانہ احتساب سے پولیس ورکنگ میں بہتری آئے گی، تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو قانون کے تابع کیا جائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…