لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری میں ملوث اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی اہلیہ اور دو بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر لئے ہیں، جس کے بعد شریف خاندان کے مذکورہ افراد ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے، بتایا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ان افراد کے نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں
شامل کئے گئے ہیں جبکہ نیب نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سے سفارش کی تھی۔ نیب کے مطابق ان افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری مکمل ہونے پر ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ انکوائری میں بے گناہ قرار پانے والے افراد کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا جو ملک سے باہر جا سکیں گے۔