ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب اور امریکا دونوں نواز شریف کے ساتھ مل گئے ہیں کیا ہونیوالا ہے؟ تگڑے وفاقی وزیر کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’ارطغرل نواز شریف کا محسن ہے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔۔ سعودی حکمرانوں نے اس دوران میاں نواز شریف سے رابطے بڑھانا شروع کر دیے‘ آپ شاید یہ جان کر حیران ہوں گے ” سعودی عرب نے پاکستان سے

ایک بلین ڈالر واپس مانگ لیے ہیں“ یہ خبر عمران خان سے پہلے میاں نواز شریف کو معلوم تھی اور یہ باقی رقم کب واپس لے رہا ہے یہ بھی عمران خان کی بجائے میاں نواز شریف کو پتا ہے‘ یہ ساری باتیں شاید میرا اندازہ رہتیں لیکن تین دن قبل ایک تگڑے وفاقی وزیر نے سگریٹ کا لمبا کش لگاتے ہوئے انکشاف کیا ”سعودی عرب اور امریکا دونوں نواز شریف کے ساتھ مل گئے ہیں اور ہمارے آنے والے دن بہت مشکل ہوں گے“۔میں نے ان سے پوچھا ”اور آپ اس صورت حال کا کس کو ذمہ دار سمجھتے ہیں“ وہ فوراً بولے ”شاہ محمود قریشی‘ یہ اگر سعودی عرب کے خلاف بیان نہ دیتے تو ہم آسانی سے اپنے اختلافات سیٹل کر لیتے‘ ہمارے لیے یہ فصل شاہ محمود قریشی نے بوئی ہے اور ہم سب اس کے لیے پریشان ہیں“ میں نے ان سے پوچھا ”آپ یہ دباؤ کب تک برداشت کر لیں گے“ وہ ہنس کر بولے ”یہ دباؤ پر منحصر ہے‘ ہمارے لوگ مریم نواز‘ شاہد خاقان عباسی‘ رانا ثناءاللہ اور احسن اقبال کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں‘ میں اور فواد چودھری ان گرفتاریوں کے خلاف ہیں۔ہم سمجھتے ہیں یہ گرفتاریاں اپوزیشن کے فلاپ شو کو کام یاب بنا دیں گی‘ وزیراعظم بھی گرفتاریوں کے خواہش مند نہیں ہیں‘ یہ چاہتے ہیں اپوزیشن کو اپنا سارا زور لگانے کا موقع ملنا چاہیے‘ عوام ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے یوں یہ لوگ اسلام آباد آئیں گے اور مولانا فضل الرحمن کی طرح ناکام واپس چلے جائیں گے لیکن ہم نے اگر انہیں گرفتار کر لیا تو یہ تحریک واقعی تحریک بن جائے گی“ وہ رکے‘ سگریٹ کا لمبا کش لیا اور بولے ”میرا ذاتی خیال ہے نیب گند ڈالے گا‘ یہ ان لوگوں کو گرفتار کرلے گا اور یہ ہمارے کھاتے میں پڑ جائیں گے اور یوں ہم پر دباؤ بڑھے گا“۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…