حکومت کا سوشل میڈیا کے بے لگام گھوڑے کو قابو کرنے کا فیصلہ، نئے آن لائن رولز تیار

9  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے سوشل میڈیا کے بے لگام گھوڑے کو قابو کرنے کا فیصلہ کر لیا، پی ٹی اے نے نئے آن لائن رولز تیار کرلیے ہیں جن کے تحت دفاعی اداروں، مذہب، توہین رسالتؐ، تشدد، نفرت انگیز مواد سمیت کسی شخص کی نجی زندگی کے متعلق مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی ہوگی، یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر، گوگل پلس سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں

گی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے شتر بیمہار سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لیے نئے آن لائن رولز تیار کرلیے ہیں جنہیں جلد لاگو کر دیا جائے گا نئے سوشل میڈیا رولز کے مطابق اسلام، دفاع پاکستان اور پبلک آرڈر سے متعلق غلط معلومات قابل سزا جرم ہوں گی اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابل گرفت جرم ہوگا سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار سلامتی دفاع کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے مذہب، توہین رسالت، حکومتی احکامات کے خلاف مواد پر بھی پابندی عائد ہوگی سوشل میڈیا ادارے یا سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈلائنز تشکیل دیں گے گائیڈلائنز میں صارفین کو مواد اپ لوڈ کرنے کے متعلق آگاہی دیں گے کسی بھی شخص کے متعلق منفی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جاسکے گا جبکہ دوسروں کی نجی زندگی کے متعلق مواد پر بھی پابندی ہوگی پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد پر بھی پابندی ہوگی نئے سوشل میڈیا رولز کے مطابق بچوں کو متاثر کرنے والے ہر قسم کے مواد پر پابندی ہوگی کسی شخص کی نقل اتارنے والے مواد پر بھی پابندی عائد ہوگی دفاعی اداروں اور دفاعی پاکستان مخالف مواد پر پابندی جب کہ تشدد، نفرت انگیز مواد کو بھی سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر، گوگل پلس سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوگی پانچ لاکھ سے زائد صارفین والی کمپنیوں کی پی ٹی آئی میں رجسٹریشن لازمی

قرار دی گئی ہے جب کہ سوشل میڈیا اداروں پر پاکستان میں دفاتر کا قیام بھی لازمی قرار دیا گیا ہے نئے رولز کے مطابق سوشل میڈیا ادارے 3 ماہ کے اندر اپنا فوکل پرسن مقرر کریں گے جبکہ تمام سوشل میڈیا ادارے 18 ماہ کے اندر پاکستان میں اپنا ڈیٹا بیس سرور بھی قائم کریں گے انتہا

پسندی دہشتگردی نفرت انگیز فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو سٹریمنگ پر پابندی ہوگی نئے آن لائن رولز کی منظوری وفاقی کابینہ سے جلد حاصل کی جائے گی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نئے آن لائن رولز کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…