جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

نیب کو جنرل پرویز مشرف نے کون سی لیبارٹری کے طرز پر بنایا تھا،حافظ حسین احمد کا حیرت انگیزدعویٰ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نیب کو جنرل پرویز مشرف نے وفاداریاں بدلنے کی لیبارٹری کے طرز پر بنایا تھا جو حکومت مخالفین کو گرفتار کرکے یا دھمکی دیکر ٹیسٹ ٹیوب حمایتی میں تبدیل کرتارہا جس کی مثال (ق)لیگ اور پیٹریاٹ پارٹی وغیرہ تھے۔ وہ جمعرات کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں

میڈیا، پارٹی عہدیداران اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جنرل پرویز مشرف کے بعد اقتدار میں آنیوالی دونوں پارٹیوں نے نیب کے اسطلسماتی لیبارٹری کو ختم اور اس کے قوانین میں ترمیم کے بجائے اسی ڈریکولا لیبارٹری کو ایک دوسرے کے خلاف بے دریغ استعمال کیاآج وہ دونوں بیک وقت اس کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ اب بھی نیب دیگر چھوٹے موٹے وفا شعاری سے متاثرین کی پلاسٹک سرجری کے ساتھ ساتھ ایک وفاشعار برادر خورد کو اپنے پاس رکھ کر اسی طریقہ واردات کے طرز پر ٹیسٹ ٹیوب برادر یوسف بنانے میں مصروف ہے لیکن لگتا ہے کہ اس بار ان کو مشرف دور کی طرح کامیابی نہیں ہوگی، جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کے ہوش ربا انکشافات سے سلیکٹیڈ اور سلیکٹر پریشان ہیں لیکن وہ ڈریں اس وقت سے جب نیب کے چیئرمین اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد جو انکشافات فرمائیں گے تو اس لیبارٹری کے ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں اور اس فارمولہ سمیت تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ممکن ہے شیخو کے بقول نیب کی کاوشوں سے (ن)سے شاید (ش)نکل سکے لیکن شیخ چلی کے اندر سے شیطان کا نکلنا ناممکن ہے،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جاتی امرا میں مولانا فضل الرحمن کو زحمت دینے کے بجائے محترمہ مریم صفدر، بھائی کیپٹن صفدر کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کے ہاں حاضری دیتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…