ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری،روٹی نان بھی مہنگا،حکومت کی عوام کو صرف طفل تسلیاں

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

فیصل آباد (آن لائن)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گندم کی قیمت میں اضافہ جاری‘سادہ روٹی آٹھ روپے‘خمیری روٹی اور سادہ نان 15روپے میں فروخت‘قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ‘لوگوں کیلئے دووقت کا کھانا بھی مشکل بن گیا‘

حکومت صورتحال پر قابو پانے کی بجائے عوام کو ”تسلیاں“دینے میں مصروف‘آن لائن کے مطابق ملک میں دیسی گندم حکومت کے مقررکردہ نرخ سے کم وبیش ایک ہزار روپے زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہے‘آٹے کی قیمت بھی من مانی ہے جو 70روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت ایک سو روپے فی کلو تک پہنچتی دکھائی دینے لگی ہے‘ایک اندازے کے مطابق رواں سال صوبہ پنجاب میں دو کروڑ ٹن گندم پیدا ہوئی جس کی قیمت حکومتی سطح پر 1400روپے فی من مقرر کی گئی لیکن پاکستان میں گندم کی فصل آنے کے دو تین ماہ بعد ہی گندم درآمد کرنا پڑی‘خدشہ ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے گودام میں گندم ذخیرہ کرکے مال کمانے کی ٹھان رکھی ہے اور اکتوبر کے اوائل میں ہی گندم کی قیمت 2400روپے من تک جا پہنچی ہے‘اس صورتحال پر حکومت کو فوری نوٹس لیکر سخت اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ گندم کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…