لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے124 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1521ہے۔پنجاب میں 100272 مریضوں میں سے
96506 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 24گھنٹے میں کورونا کے دو مریض جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران10712 ٹیسٹ کئے گئے اور پنجاب میں اب تک1329042کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 2247 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے بروقت فیصلوں سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں بے پناہ مدد ملی اورانسداد کورونا کے لئے کئے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے-انہوں نے کہاکہ رش والے مقامات کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے کے خدشے کو مسترد نہیں کیاجا سکتا- عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔