ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

نیب نے جو تفصیلات مانگیں وہ تو دادا مرحوم ہی دے سکتے ہیں،کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وارنٹ گرفتاری بارے اہم حکم جاری

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

پشاور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، عدالتی حکم کے تحت وہ 10 دن بعد گرفتاری دینے دوبارہ آئیں گے، گرفتاری سے نہیں ڈرتا، بستر

اور ادویات ساتھ لایا تھا۔نیب آفس پشاور میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرنے کہا کہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں، عدالتی حکم کے تحت گرفتاری سے 10 دن پہلے نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا تھا، اب وہ دس دن بعد گرفتاری دینے نیب آفس دوبارہ آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی ہے جن سے انہیں جان کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے سوال نامہ نہیں بلکہ پوری ڈکشنری تھمائی، اب میں 1872 کی جائیداد کا حساب کہاں سے دوں؟ اتنے پرانے اثاثوں کی تفصیلات تومیرے دادا مرحوم ہی دے سکتے ہیں جو اس وقت قبر میں ہیں۔محمد صفدر نے عدالت عظمیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیئرمین نیب کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے جن کے حکم سے انہیں نیب آفس طلب کیا جاتا ہے، نیب کو بی آر ٹی، مالم جبہ اسکینڈل نظر نہیں آتا، چیئرمین نیب اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے کام کررہے ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…