حیدرآباد (نیوز ڈیسک) استاد ایک قوم کی تعمیر میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے اور خصوصاً اسلامی معاشرے میں استاد کو بہت عزت و احترام سے نوازا جاتا ہے۔ حیدر آباد کے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل نے اساتذہ کے احترام کے لیے انتہائی تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی سے انسپکٹر رینک تک کے پولیس اہلکار اساتذہ کو سلیوٹ پیش کریں
گے۔ ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ قوم کا مستقبل بنانے میں اساتذہ کا بڑا کردار ہوتا ہے، اگر کوئی استاد تھانے آئے تو سب سے پہلے سلیوٹ کیا جائے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں ٹریفک پولیس کو کہا گیا تھا کہ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی‘ پر عمل کیا جائے، اس پر عملدرآمد شروع ہو گیاہے۔وارڈنز کی جانب سے شہریوں کو سلیوٹ کرنے کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔