پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

ظلم ڈھانے والوں سے اللہ بدلہ لے گا چارسدہ کی زینب بھی بربریت کا نشانہ بن گئی واقعہ کے روز کیا ہوا؟ والدہ غم سے نڈھال، آپ کا دل بھی بیٹھ جائیگا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ( آن لائن )چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو آبروریزی کے بعد بے رحمی سے ماردیا گیا۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تابوت میں بیٹی کا صرف چہرہ دیکھا۔ بیٹی کے لیے چاول بنا رہی تھی،کھانے کے لیے بلانے گئی تو وہ غائب تھی،بیٹی بہت خوبصورت تھی۔

ظلم ڈھانے والوں سے اللہ بدلہ لے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک اور زینب درندگی کا نشانہ بن گئی،ڈھائی سالہ زینب کو ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا دیا گیا۔چارسدہ کی ڈھائی سال کی بچی کوآبروریزی کے بعد بے رحمی سے ماردیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کردی گئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی سے اٹھارہ گھنٹے پہلے نشانہ بنایا گیا ۔رپورٹ کے مطابق بچی کا پیٹ اور سینہ چیرا گیا، معصوم بچی گزشتہ روز چارسدہ سے اغوا ہوگئی تھی،کمسن بچی کی لاش پشاور میں کھیتوں سے برآمد ہوئی، وجہ جاننے کے لیے بچی کا چار مرتبہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔وزیراعلی کے پی کے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔اس حوالے سے ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔پورا علاقہ اس واقعے پر سراپا احتجاج ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔بچی کے والدہ کا کہنا ہے کہ زینب گھر سے باہر تھی میں نے اس کے لیے چاول تیار کیے۔

کھانا کھلانے کے لیے بلانے گئی تو وہ غائب تھی،والدہ نے مزید بتایا گیا کہ مجھے نہیں پتہ کس وقت یہ ہوا۔میری بیٹی بہت پیاری تھی،تابوت میں بیٹی کا صرف چہرہ دیکھا۔زینب پر ہونے والے ظلم کی وجہ سے دل بیٹھا جا رہا ہے،اللہ ظالموں سے بدلہ لے گا۔سوشل میڈیا پر بھی زینب کے ملزموں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…