اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں شریک 2ملزمان کی طرف سے دائر بریت کی درخواستیں مستردکرتے ہوئے تمام17ملزمان پر فردجرم عائد کردی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا عدالت پیش ہوئے ۔اس موقع پر عدالت نے ریفرنس کے شریک ملزمان علی گل اور قربان علی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم سنادیا بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزمان کی حاضری لگائی سہیل میمن ،مہتاب علی پر ویڈیو لنک پر حاضری لگائی گئی،عدالت نے ریفرنس کے مرکزی ملزم عبدالغنی مجید،پنک ریذیڈنسی کے پارٹنر عبد الجبار، محمد شبیر،سید محمد علی شاہ، ممتاز علی، محمد علی کلوٹ، علی گل سمیت17ملزمان پر فرد جرم عائدکردی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا عدالت نے شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔