جہانیاں(آن لائن) قیامت خیز زلزلے کو 15برس بیت گئے ،شہداء کی برسی آج منائی جارہی ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں ارتھ کوئیک ڈے منایا جائے گا اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ آٹھ اکتوبر 2005ء کوجنوبی ایشیاء کے ممالک بھارت اور افغانستان سمیت
پاکستان کے علاقہ آزاد کشمیرمیں خوفناک زلزلہ آیا تھا جس سے ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے تھے یہ زلزلہ پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی قدرتی آفات میں سب سے بڑی آفت تھی۔اس دن کے حوالے سے ملکی و غیر ملکی سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف ورکشاپس،واک اور دیگرتقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین قدرتی آفات سے بچائو کے طریقوں کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تباہ کاریوں سے متعلق تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی اور زلزلہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعائیہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔