پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے استعفے پر اعتراض لگا دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے استعفے پر اعتراض لگا دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے، میئر اسلام آباد نے آئی سی ٹی ایکٹ کے برخلاف استعفیٰ بھجوایا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ میئر اسلام آباد چیف کمشنر لوکل گورنمنٹ کو استعفیٰ ارسال کریں،

وزارتِ داخلہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میئر اسلام آباد نے استعفیٰ براہِ راست الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا، قانون کے مطابق مئیر کو چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کو استعفیٰ بھجوانا چاہیے تھا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ وزارتِ داخلہ کو میئر کا استعفیٰ بھجواتا ہے، وزارتِ داخلہ استعفیٰ موصول ہونے کے بعد نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو بھجواتا ہے۔اس سے قبل سابق میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا از خود تمام ڈائریکٹوریٹس وفاقی حکومت کے سپرد کرنے کا خط سامنے آگیا۔شیخ انصر عزیز نے خط کے ذریعے 4 ڈائریکٹوریٹس سی ڈی اے کو دینے کی تجویز دی ہے۔سابق میئر اسلام آباد نے 6 اکتوبر کو بھجوائے گئے اپنے استعفے پر یکم اکتوبر کی تاریخ درج کی ہے، ماحولیات، پانی، صفائی، انجینئرنگ کے ڈائریکٹوریٹس سی ڈی اے کو دیئے جائیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ سی ڈی اے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے درمیان محکمانہ تقسیم سے عوام متاثر ہو رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں صفائی، پانی، ماحولیات کے مسائل فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ہیں۔اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ بار بار مطالبے کے باوجود فنڈز جاری نہیں کیئے گئے۔شیخ انصر عزیز نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی خط میں فنڈز کی عدم دستیابی پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ادھر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ شیخ انصر عزیز کو کسی انکوائری میں کلیئر نہیں کیا ہے۔نیب کا جاری کیئے گئے اعلامیے میں کہنا ہے کہ شیخ انصر کے خلاف نیب راولپنڈی میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات قانون کے مطابق جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…