ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگائی ، بیرو گاری او ر7ماہ کی فیسوں کی وصولی،4ہزار سے زائدوالدین نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے نکال دیا ، عدالت نے بڑاحکم جاری کر دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020 |

پشاور (آن لائن) مہنگائی ، بیرو گاری او ر7ماہ کی فیسوں کی وصولی کے باعث پشاور میں 4ہزار سے زائدوالدین نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے نکال دیا ہے اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کردیا گیا ہے ۔ کرونا وائرس کے باعث متوسط اور تنخواہ دار اور سفید پوش طبقہ بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی کی لہر نے گھریلو بجٹ کو درہم برہم کردیا ہے۔

مہنگائی ، بیروز گاری اور 7مہینوں کے اکھٹی فیس کی وصولی پر سفید پوش والدین کو شدید ترین مالی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے پرائیویٹ سکول سیکٹر کے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے بعد اب تک چار ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے نکال دیاہے اور انہیں سرکاری سکولوں میں داخل کردیا ہے پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کے خارج ہونے میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب پشاورہائیکورٹ نے حکم جاری کیاہے کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق والدین نجی سکولوں کو فیس ادا کریں اور اگلی پیشی 14 اکتوبر تک سکول بچوں سے فیس وصولی کریں لیکن بچوں کو ہراساں نہ کیاجائے۔بدھ کے روز عدالت عالیہ پشاورمیں بچوں کے والدین کی جانب سے کوروناوبا  میں فیس وصولی کیخلاف دائردرخواست کی سماعت ہوئی اس موقع پر PENکے عہدیدارجاویدخان،نفیس اللہ ،سرورشاہ،نورشادبھی عدالت میں موجود تھے۔دائردرخواست میں والدین نے موقف اپنایاتھاکہ فیسوں کے نام پر بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے حکومت نے چھ ہزارسے کم فیسوں میں صرف دس فیصد ریلیف دی ہے لاک ڈاؤن کے چھٹیوں کی فیس معاف کردئیے جائیں۔چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بھی سکول بچوں کو ہراساں نہ کرے بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…