نام نہاد خادم اعلی نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رکشہ اور ٹیکسی دے کر ان کے ہنر کو  ضائع کیابڑے منصوبوں پر قومی خزانے کو پانی کی طرح بہا کر ذاتی تشہیر شریف خاندان کا وطیرہ رہا ہے، فیاض الحسن چوہان ن لیگ پر برس پڑے

7  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے فلیگ شپ پراجیکٹ پنجاب روزگار سکیم کا آغاز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بے روزگار عوام کو معاشی طور پر

خود کفیل بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ترقیاتی سکیمیں ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر شروع کی جاتی رہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نام نہاد خادم  اعلی نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رکشہ اور ٹیکسیاں دے کر انکے ہنر کو ضائع کیا۔ بڑے منصوبوں پر قومی خزانے کو پانی کی طرح بہا کر ذاتی تشہیر شریف خاندان کا وطیرہ رہا ہے جبکہ سردار عثمان بزدار کے زیر انتظام موجودہ حکومت کے تمام منصوبے ٹارگٹڈ اور نتائج کے شفاف نظام پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب روزگار سکیم کے تحت کم شرح سود پر ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے دیئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ 30 ارب روپے کے اس پروگرام سے تقریبا  سولہ لاکھ خاندانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ پنجاب روزگار سکیم  میں چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں اور سپیشل افراد کے لیے خصوصی سہولیات رکھی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…