صوابی(این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گجو خان میڈیکل کالج کو عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد بند کردیا گیا ۔مراسلے کے مطابق گجو خان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے پانچ طلباء کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ یا ہے جس کے بعد کالج کے ہاسٹلز کو اکتیس اکتوبر تک بند کر دیا گیا ہے ، تمام مڈٹرم امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں
کہا گیا کہ تمام طلباء کے کورسز مکمل ہو چکے ہیں اب امتحانات کی تیاری کریں تمام سٹاف معمول کے مطابق اپنی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کے لئے ہاسٹل یکم نومبر سے جبکہ تھرڈ اور فورتھ ایئر ٹرم کے امتحانات کے لئے ہاسٹل یکم دسمبر سے کھلیں گے۔جن طلبا کے کیسز مثبت اذئے ہیں وہ قرنطینہ میں رہنے سے متعلق تحریری بیان حلفی جمع کرائیں گے۔