ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں ، پشاور نیب نے ہاتھجوڑتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کیس اسلام آباد منتقل کر دیا ، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے عمران خان کے پسینے چھوٹے ہوئے ہیں ،دو تین جلسوں سے ہی ملک میں تبدیلی کے آثار نظر آ جائیں گے ، غداری کے مقدمات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ،

غدار وہ ہیں جنہوں نے دھاندلی کی ،ایسی جنگ شروع نہ کریں ہم ایسی جنگ لڑنے کے عادی ہیں،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو پیغام ہے کہ آپ جس مشکل میں ہیں سڑکوں پر عوام آپ کو کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جامعہ مدینہ میں اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہبازشریف کو نوازشریف نے خط لکھا تھا، نوازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صحیح کہا تھا کہ ہمیں حلف نہیں لینا چاہیے تھا،اس وقت تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، ہمارا پی ڈی ایم کے نام سے نیا الائنس بنا ہے ،میرا موقف تھا پہلے تنظیم سازی ہوتی، پھر حکمت عملی طے ہوتی اورجلسوں کا اعلان ہونا چاہیے تھا،پی ڈی ایم کی باگ ڈور ہمارے ہاتھ میں ہے،آپ نے جلسوں میں بھرپور شرکت کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مذہبی منافرت پھیلارہے ہیں ،اسلام آباد میں ایک شخص نے گستاخی کی اور پھر اسے سہولت فراہم کرکے ملک سے باہر بھجوادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب کے ذریعے ڈرایا جارہا ہے،ہم تو گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، نیب والے آئیں تو صحیح ،نیب پشاور نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کیس کو اسلام اباد بھیج دیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…