لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کی سطح پر بنائی جانے والی ریپڈ فورس کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر نے پارٹی کی سطح پر ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے ممبران نے سابق لارڈ میئر بلدیہ
عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، سابق ڈپٹی میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور میاں طارق، توصیف شاہ، سواتی خان شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی لاہور کے تمام صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں آن لائن کال پر ریپڈ فورس کا ڈیٹا دیکھے گی۔