لاہور (آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈائون سے پہنچنے والے تعلیمی نقصان سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے انٹرمیڈیٹ کی سطح پر سمارٹ سلیبس کی سفارش منظور کرلی ہے۔ جس کا مقصد انٹرمیڈیٹ کے کورس کو مکمل کرانا ہے ۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔