لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے دورے حکومت میں ملک بھر کے عوام کی سہولت کے لئے شروع کی گئی ”اپنا روزگار سکیم” تبدیلی سرکار کے لئے درد سر بن کر رہ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت کے کندھوں پر ایک ارب 10کروڑ روپے کا اضافی بوجھ آن پڑا ہے جبک
ہ پنجاب حکومت نے ابھی تک سکیم کے تحت خریدی جانے والی گاڑیوں کی رقم سمیت گاڑیاں حاصل کرنے والے شہریوں کو دی جانے والی فی کس سبسڈی کی رقم بھی ابھی تک پنجاب بنک کو ادا نہیں کی اور نہ ہی اس سکیم کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والے شہریوں نے گاڑیوں کی رقم بینکوں میں جمع کروائی ہے۔