اسلام آباد (این این آئی)ملک میں سی این جی اسٹیشنز لگانے کیلئے نئے لائسنس جاری کرنے پر دس سال سے عائد پابندی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں سی این جی اسٹیشنز لگانے کیلئے نئے لائسنس جاری کرنے پر دس سال سے عائد پابندی ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(آج) بدھ کو نئے سی این جی لائسنس پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔وزارت پٹرولیم نئے سی این جی لائسینس کے اجرا کی پابندی کے خاتمے کیلئے سمری ای سی سی کو ارسال کر دی ،نئے سی این جی کے لائسنس صرف آر ایل این جی کے لئے جاری ہونگے ، نئے سی این جی کے آر ایل این جی لائسنس کو بعد ازاں مقامی گیس پر منتقل نہیں کروایا جا سکتا ،اقتصادی رابطہ کمیٹی نئے سی این جی لائسینس کے اجرا پر پابندی کے خاتمے کے معاملے پر غور کرے گی ۔یا د رہے کہ ملک میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کی گئی تھی ،آر ایل این جی کی درآمد سے گیس کا حکومت پر انحصار کم ہو گیا ہے ،نجی ادارے بھی آر ایل این جی در آمد کر رہے ہیں اس لئے سی آئن جی لائسینس کے اجرا پر پابندی کے خاتمے میں حرج نہیں ،نئے سی این جی لائسینس کے اجرا پر پابندی 2009 میں عائد ہوئی تھی۔