کراچی(این این آئی)وومن پولیس اسٹیشن میں نجی چینل کی خاتون رپورٹر کے ساتھ سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تین اہلکاروں کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ساتھ زون کے وومن تھانے میں کوریج کے لئے جانے والی نجی چینل کی خاتون رپورٹر کے ساتھ
تھانے میں موجود سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی کئے جانے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث تینوں اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ہیڈ محرر وومن پولیس اسٹیشن ساوتھ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔