ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی 

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آفس اور  ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنیکی اجازت دینے کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی تشکیل نو کی جائے، پی آئی اے بہتری کی جانب گامزن ہے۔وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ 2019 میں پی آئی اے نے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے منافع کمایا، گزشتہ سال کے مقابلے پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں 75 فیصد بہتری آئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعریف بھی کی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمیتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ بھی کیا گیا، کریک ڈاؤن فعال انداز میں ہوگا، ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔کابینہ کو اسد عمر نے بریفنگ دی کہ چینی اور آٹا سمیت کچھ اشیاء مہنگی ہوئی ہیں، گندم درآمد کرنے سے آٹا سستا ہوجائے گا، کچھ مطلوبہ گندم پہنچ چکی ہے باقی جلد پہنچ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…