ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن کے جلسوں سے کیا چیز کا ڈر ہے ؟ اپوزیشن کا اتحاد کب تک چلے گا ؟ شیخ رشید نے پیش گوئی کر دی 

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد 31 دسمبر سے زیادہ نہیں چلے گا، پیپلزپارٹی اپوزیشن کے ساتھ زیادہ دیر نہیں چلے گی، بدررشید بھی تحریک انصاف کا رکن ہو، میرظفراللہ جمالی کی پرویز مشرف کو کوئی شکایت نہیں لگائی، مریم نواز کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غداری کا مقدمہ

بدررشید نے درج کروایا، عمران خان کا کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف کے ایک کروڑ 70 لاکھ کارکن ہیں۔ہوسکتا ہے کہ بدررشید بھی تحریک انصاف کا رکن ہو۔راولپنڈی کے تمام پراجیکٹ مکمل ہوں گے اور ایک لاکھ لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔اسی ہفتے اسی مہینے نالہ لئی اور ایم ایل ون پراجیکٹ کا کام بھی چل پڑے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میر ظفراللہ جمالی کی میں نے شکایت نہیں لگائی ،میں نے کسی کی شکایت نہیں لگائی، جب میں وہاں موجود تھا، تو مجھے صدر مشرف کا فون آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔میں نے کابینہ اجلاس میں نواز شریف کو واپس لانے کیلئے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا احترام کرتا ہوں، جب تک وہ میرے بارے میں کچھ نہیں کہتی، میں بھی ان کے بارے کوئی بات نہیں کروں گا۔ اپوزیشن کا اتحاد 31دسمبر سے زیادہ نہیں چلے گا۔31 دسمبر سے فروری کے درمیان ش لیگ بن جائے گی۔میں نے ش لیگ شہبازشریف کے بارے میں نہیں کہا۔ شہبازشریف عقل مند آدمی ہیں، جو خود سیلف پروٹیکشن میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی زیادہ دیر نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کا بھرپور جواب دو ں گا۔ جس دن اپوزیشن کا جلسہ ہوگا اگلے روز میں جلسہ کرکے جواب دوں گا۔ڈر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا پھیل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…