پشاور(آن لائن) پشاور سمیت صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز کی دوسری لہر کا شدید خطرے کے باعث صوبائی حکومت نے حفاظتی الرٹ محکموںکو جاری کردیا ہے سول سیکرٹریٹ ، محکمہ صحت ، تعلیم سمیت مختلف صوبائی محکموں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے
خطرات کے باعث حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر میں دوسری طرف 75فیصد شہریوں نے ماسک ، 85فیصد نے سماجی فاصلوں اورہینڈ سینٹی ٹائزر کا استعمال تر ک کردیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا تو نقصان ہو سکتا ہے ۔ کرونا ایس او پیز نظر انداز کر نے سے خیبر پختونخوا میں کرونا کی دوسری لہر کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر میں 80فیصد سے زائد عوام نے کرونا ایس اوپ یز پر عمل درآمد چھوڑ دیا ہے 75فیصد شہریوں نے ماسک کااستعمال ترک کردیا ہے اور 85فیصد شہری سماجی فاصلوں اور ہینڈ سینٹی ٹائزر کا استعمال بھول گئے ہیں ۔ حجام ، بیوٹی پارلرز ، بازار ، شاپنگ مالز ، نجی و سرکاری دفاتر میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہسپتالوں میں بھی ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل درآمد نہیں کیاجا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔ اکتوبر کے آخر اور دسمبر میں کرونا وائرس کی شدت اختیار کر سکتی ہے اس لئے فوری طور پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔