ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

خرید لویادھمکائو،نواز شریف دوبارہ اپنی پرانی روش پر چل نکلے،بریف کیس بھر کےکسے خریدا گیاتھا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ‎‎

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ نواز شریف دوبارہ اپنی پرانی روش پر چل نکلے ہیں، ’خرید لو‘ یا ’دھمکائو‘ نیا نہیں ان کا پرانا وتیرہ ہے۔ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ

ریاستی و قومی اداروں کے سربراہان و افسران کی طویل فہرست ہے جنہیں شریف خاندان نے شر کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ رفیق تارڑ کا بریف کیس بھر کر کوئٹہ میں ججوں کی خریداری کے لیے جانا بھی ذہن میں تازہ ہے، جسٹس ملک قیوم کو شہباز اور ان کے درباری سیف الرحمن کی فون کالز میڈیا پر گونج رہی ہیں۔فیصل جاوید خان نے کہا کہ چھانگا مانگا میں اراکین اسمبلی کا سجایا گیا جمعہ بازار بھی قوم کے سامنے ہے، جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر مسلح یلغار کے شرم ناک مناظر قوم کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ خاتون کی قیادت میں نیب کے دفتر پر پتھرائو تو کل کی بات ہے، اداروں پر حملہ ان کا پرانا وتیرہ ہے، قوم نے ہمیشہ اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر آرمی چیف کے خلاف محاذ کھولنا اور اس پر حملے کرنا ان کی روایت رہی ہے، ہمارے ادارے خصوصاً فوج ہمارے دفاع کی ضامن اور ہمارا فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ان کا واسطہ اس مردِ قلندر سے پڑا ہے جسے خریدنے کا تصور بھی ناممکن ہے، خرید نہ سکے تو وزیرِ اعظم عمران خان سے این آر او کی بھیک مانگنے آ پہنچے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ این آر او نہ ملا تو یہ لوگ ریاست کے خلاف ہندوستان کے ہم آواز بن گئے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کو چوروں کے کڑے احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے، عمران خان قوم سے کیا گیا ایک ایک وعدہ نبھائیں گے اور ان سے پورا حساب لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…