اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

کلبھوشن کیس ،مخدوم علی خان کے بعد عابد حسین منٹو  نے بھی عدالتی معاونت کرنے سے انکار کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کلبھوشن کیلئے قونصل مقرر کرنے کے معاملے پر مخدوم علی خان کے بعد عابد حسین منٹو نے بھی عدالتی معاونت کرنے سے انکار کر دیا،۔ منگل کو عابد حسین منٹو نے کہاہک مجھے صحت اجازت نہیں دے رہی، خرابی صحت کے باعث عدالت کی

معاونت نہیں کر سکتا۔عابد حسین منٹو  نے کہاکہ صحت کی وجہ سے کام نہیں کر سکتا، اس سے قبل مخدوم علی خان نے تحریری طور پر عدالت سے معاونت کے لئے معذرت کر لی تھی ،گزشتہ سماعت میں عدالت نے معاونین عدالت سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں معاونت کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی معاونین عابد حسین منٹو، حامدخان، مخدوم علی خان عدالت نے معاون مقرر کئے تھے، عدالتی 3 معاونین میں صرف حامد خان رہ گئے ہیں، وزارت قانون کی جانب سے دائر درخواست بھارتی جاسوس کلبوشن جادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کیلئے ہے،لاجر بنچ پر مشتمل چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں، گزشتہ سماعت میں عدالت نے معاونین عدالت سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں معاونت کرنے کا حکم دیا تھا،گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت پاکستان کو ایک بار پھر کمانڈر جادیو کے حقوق کیلئے بھارت سے رابطہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…