منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہر قائد میں موٹر سائیکلیں چھیننے والی لڑکی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی مردانہ کپڑے پہن کروارداتیں کرنے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)ماڑی پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث خاتون کوگرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماڑی پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث مردوں کے بھیس میں بینش عرف کاٹو نامی خاتون کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ماڑی پور پولیس کے مطابق گرفتارخاتون اپنے 2 ساتھیوں واصت عرف دادا اور چھوٹو کے ساتھ وارداتیں کرتی ہے ،ملزمہ کے دونوں ساتھی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں ،انھوں نے بتایا کہ گرفتارخاتون کو تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کردیا ہے اور خاتون کوویمن ساوتھ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں مردانہ کپڑوں میں وارداتوں کے بارے میں لڑکی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کپڑے پہننے کا مقصد یہ تھا تاکہ کوئی بھی اس کو لڑکی دیکھ کر کمزور نہ سمجھے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…