بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید اوقات میں رہیں مریم نواز کو مخاطب کرنا مہنگا پڑ یگا ن لیگ نے وفاقی وزیر ریلوے کو دو ٹوک پیغام پہنچا دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کیخلاف کرپشن کا بیانیہ لایا گیا، کرپشن اور نیب کا بیانیہ پٹنے کے بعد غداری پر اتر آئے ہیں۔مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائاللہ نے کہا حکومت مریم نواز کے گوجرانوالہ میں خطاب کا سن کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومت نے سیاسی رواداری ختم کر دی ہے، نیب کے ذریعے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،شیخ رشید حد میں رہیں، انہوں نے حد پار کی تو ان کو نقصان ہوگا، مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا، شیخ رشید کو میں نے خود نواز شریف کے پیچھے دم ہلاتے دیکھا، شیخ رشید ن لیگ میں شامل ہونے کے لیے منتیں کرتا رہا، پارٹی میں اس کی سفارشیں بہت اہم شخصیات کرتی تھیں، اس وقت نواز شریف کو کہا تھا کہ اس کو شامل کرلیں ورنہ یہ غلاظت پھیلائے گا۔سابق وزیر قانون رانا ثنائاللہ نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سمیت پوری اہم لیگی قیادت پر مقدمات عمران خان کے کہنے پر درج کیا گیا،انہوں نے کہا کہمسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف پہلے کرپشن کا بیانیہ لایا گیا، اب غداری پر اتر آئے ہیں نواز شریف کو اللہ نے عزت دی ، حکومت صرف پروپیگنڈا کر رہی ہے تین بار کے منتخب وزیراعظم کو غدار قرار دیا گیا جو افسوسناک ہے ۔ حکومت بتائے کہ ڈھائی برسوں میں کیا کیا، جلسوں کے صرف اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھْول گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…