ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پاپڑ فروش، مزدور ، کباڑیے کے بعد اینٹوں، بجری والے کی نئی انٹری بجری فروش کے بھی ہزاروں ڈالر سلمان شہباز کو بھیجنے کا انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلی پنجاب  شہباز شریف اور ان کی فیملی کو لاکھوں کروڑوں روپے بھجوانے والے ملزمان میں پاپڑ فروش، مزدور اور کباڑیے کے بعد اینٹوں، بجری والے کی نئی انٹری،نیب لاہور نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں

ایک بجری والے کی طرف سے بھی ہزاروں ڈالر منتقلی کا انکشاف کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بجری والے کا تعلق اندرون سندھ کے چھوٹے سے قصبے سے نکلا ہے جس نے رقم سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہباز فیملی کے کسی فرد سے تعلق نہیں، جعلسازی کی گئی۔نیب دستاویزات میں اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ کے قصبے گوٹھ گجو کے بجری والے پرویز پھلپوٹو کے نام سے 45 ہزار 450 امریکی ڈالر 6 مئی 2010 کو الزارونی ایکسچینج دبئی سے سلمان شہباز کو منتقل ہوئے،رقم بھیجنے کے لیے جس شخص کا اکائونٹ استعمال کیا گیا وہ صرف اینٹوں اور بجری کا کام کرتا ہے جس نے رقم کی منتقلی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…