منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کے قافلے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پہنچنا شروع،دھرنا دینے کا بھی اعلان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) وفاقی اور صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین کے بروز منگل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے فیصل آبادڈویژن کے سرکاری اداروںکے سینکڑوں ملازمین پرمشتمل قافلہ ڈویژنل صدر ایپکاو چیئرمین اگیگا

چوہدری امتیازاحمدتتلہ،جنرل سیکرٹری ڈویژنل ایپکا و وائس چیئرمین آل گورنمنٹ ایمپلائز الائنس چوہدری ذوالفقار علی کاہلوں کی زیر صدارت روانہ ہوگا۔رہنماؤں نے کہاکہ حکومت کے خلاف اسلام آباد میں ہونا والا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا جس کے لئے بھر پورتیاری کے ساتھ ملک بھر کے ملازمین اس میں شرکت کریں گے۔تمام اداروں کے ملازمین اپنے اپنے پلے کارڈ اوربینزر بھی ہمراہ رکھیں گے جن پر ملازمین کے مطالبات درج ہوں گے ۔چوہدری امتیاز احمدتتلہ،چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کر رہے ہیں۔ مہنگائی میں چار سو فیصد اضافہ ہوا ہے اور تاریخ میں پہلی بار بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں نہ اضافہ کیا گیا اور نہ سالانہ انکریمنٹ ہی دیا گیا۔ موجودہ حکومت نے خود سرکاری ملازمین کو ہڑتال اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا۔ چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ حکومت ملازمین دشمن پالیسی ترک کرے‘ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کرکے سکیل ریوائز اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین میں تفریق ختم کرکے انہیں ایک جیسے الائونس دئیے جائیں جبکہ دیگر مطالبات بھی فوری طور پر پورے کئے جائیں ورنہ ملازمین کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…