جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے انتہائی اہم فیصلہ کر لیاگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا اور خصوصاً صوبائی دارالحکومت پشاور اور اس کے گردونواح میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے سلسلے میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اس سال پیسکو میں 15سے 20ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پشاور اور گردو نواح میں بجلی کی ترسیل کے نظام کی اپ گریڈیشن کے لئے مختلف نوعیت کے متعدد منصوبے

شروع کئے جائیں گے جن میں موجودہ گرڈ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ نئے گرڈ اسٹیشنز کا قیام ، نئے ٹرانسمیشن لائنز ، ائیریل بنڈلڈ کیبل بچھانے اور فیڈر کی bifurication کے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے ایک پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کیا جائے گا جس میں پیسکو اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کی نمائندگی ہوگی۔ یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں بجلی اور گیس سے متعلق مسائل کے بارے میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں تبائی گئی۔ وفاقی وزیر برائے بجلی و توانائی عمر ایوب، وزیراعظم کے معاونین خصوصی ارباب شہزاد، قاسم شہزاد اور ندیم بابر کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش، ایم این اے ارباب شیر علی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، متعلقہ وفاقی و صوبائی سیکرٹریز، پیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پیسکو حکام کو ہدایت کی گئی کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تفصیلی پلان دو ہفتوں کے اندر مکمل کرکے منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔ اجلاس میں ا س بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی حکومت کے مکمل شدہ منصوبوں بشمول سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور صنعتی اکائیوں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی اور گیس کنکشنز کی فراہمی کو

یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کو صوبائی دارلحکومت پشاو رمیں بجلی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ ان منصوبوں میں 132 کے وی ورسک روڈ گرڈا سٹیشن ، ریگی ماڈل ٹائون گرڈ اسٹیشن ، وزیر باغ گرڈا سٹیشن ، حیات آباد گرڈاسٹیشن ، شاہی باغ گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے علاوہ مختلف علاقوں میں ائیرئیل

بنڈلڈ کیبل بچھانے اور فیڈرز کی bifurication کے منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور اور گردو نواح میں بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری کے منصوبوں کو رواں مالی سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر بعض علاقوں میں بجلی اور گیس کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام سے متعلق اُمور بھی زیربحث آئے اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں

متعلقہ وفاقی ادارے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ مل کر ٹھوس اقدامات اُٹھائیں گے ۔ اجلاس کے شرکاء کو صوبے میں گیس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں مالی سال کیلئے صوبے میں 19 ارب روپے کے مختلف منصوبے منظورہوئے ہیں۔ صوبے میں گیس کے موجودہ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جار ہاہے ۔2.6 ارب روپے کی لاگت

سے مردان سے چارسدہ اور پشاور تک گیس کی اضافی لائن بچھانے کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ پشاور میں گیس انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے جسے آنے والی سردیوں کے موسم میں صارفین کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔اجلا س کو بتایا گیا کہ ضلع کرک میں گیس کے مختلف منصوبوں پر 9 ارب روپے کی سرمایہ کار ی کی جارہی ہے جبکہ مقامی

آبادی کو گیس کی فراہمی کیلئے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے قیام کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں بجلی کے خالص منافعوں کی مد میں ادائیگی اور گیس کے نرخوں کے تعین سے متعلق اُمور بھی زیر بحث آئے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس سلسلے میں معاملات کو طے کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کا مشترکہ اجلاس عنقریب کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ

وفاقی و صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں بجلی و گیس کے منصوبوں کی بروقت تکمیل خصوصاً پشاور میں بجلی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے پر عمل درآمد کیلئے آپس میں قریبی روابط قائم کریں۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں گیس اور بجلی کے مسائل کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی کے ساتھ کوششیں

کرنے پر وفاقی وزیر عمر ایوب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔ وفاقی وزیر عمرایوب نے صوبے میں گیس اور بجلی کے منصوبوں کی تکمیل اور ان سے جڑے مسائل کے حل کیلئے تعاون فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ اوراُس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…