ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

محکمہ ہاؤسنگ کے زیراہتمام ”پانی کی بچت کا ہفتہ“ کا آغاز، میاں محمود الرشید نے افتتاح کیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(پریس ریلیز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی خصوصی ہدایات پر محکمہ ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ”پانی کی بچت کا ہفتہ“کا آغاز ہو گیا ہے۔وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے ”پانی کی بچت کا ہفتہ“ کا افتتاح کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں محمود الرشید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ

کرہ ارض پر موجود کل پانی کا صرف 2.5فیصد صاف پانی ہے اور یہ ہفتہ بچت منانے کا مقصد پانی کے ضیاع کی روک تھام اور آبی وسائل کا تحفظ ہے۔ پانی کی لیکیج ہر سال لاکھوں گیلن پانی کے ضیاع کا سبب بنتی ہے جس سے لاکھوں لوگ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رہ جاتے ہیں۔ گھریلو نل کی چھوٹی سی لیکیج بھی پانی کے بڑے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔ لیک ہوتانل آپ کے دانت برش ہونے تک کئی گیلن پانی ضائع کرتا ہے۔گھر میں پانی کا ایک لیک نل روزانہ 100گیلن تک پانی کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیز اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو بھی اپنے دفاتر میں پانی کی بچت کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ قبل ازیں واسا لاہور کے زیراہتمام لارنس روڈ پر پاکستان کا سب سے بڑا انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے جو 14لاکھ گیلن پانی سٹور کر سکتا ہے۔ اسی طرح لاہور میں 111 کارسروس سٹیشنز پر واٹر ری سائیکل پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ مزید براں شہر کی 50 مساجد میں وضو کے استعمال شدہ پانی کو پارکوں میں آبپاشی کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پانی قدرت کی ایک بیش بہا نعمت ہے لیکن اس کے بیدردی سے استعمال سے آبی وسائل مسلسل کم ہو رہے ہیں جو ایک تشویشناک امر ہے۔ پانی کی بچت کی اس مہم کا دائرہ محکمہ ہاؤسنگ سے بڑھا کر پنجاب کے دیگر محکموں تک پھیلا یا جائے گا۔ پانی کی اس بچت میں عوام کی شمولیت ازحد ضروری ہے۔ عوام الناس بھی پانی کی زیادہ سے زیادہ بچت کر کے اپنا کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…