منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹماٹر ،لہسن ،ادرک کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،پرائس مجسٹریٹ غائب،شہری لٹنے پر مجبور

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی )رائے ونڈ میں ٹماٹر ،لہسن ،ادرک کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ،کوئی سبزی 100روپے فی کلو سے کم میسر نہیں ،پرائس مجسٹریٹ غائب،شہری لٹنے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں رواں

ہفتے کے دوران سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے سے شہری بلبلا اٹھے ہیں نجی سبزی منڈی میں آڑھتیوں کا ایکا ہونے سے گرانفروشی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن کر رہ گئی ہے ٹماٹر 120روپے سے 150روپے ،ادرک 400سے 600روپے ،لہسن 150سے 200روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے اسی طرح آلو ،میتھی ،مٹر ،کریلے ،شلجم سمیت کوئی سبزی 100روپے فی کلوسے کم دستیاب نہیں ہے دیہاڑی دار مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے دوسری طرف چینی ،آٹے بحران کے بعد مہنگائی کے اس طوفان سے غریب آدمی کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے نکھٹو افسران نیلامی کے اوقات میں سبزی منڈی میں موجود ہونے کی بجائے سب اچھا کی رپورٹ دیکر گرانفروشی کو فروغ دے رہے ہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے ہر چیز کا منہ مانگا ریٹ وصول کیا جارہا ہے سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…