ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کا کرونا سوشل پروٹیکشن ریلیف رسپانس  ایشیا کے تمام ممالک میں بہترین قرار

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)انٹر نیشنل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ (IPCـIG)کی جانب سے منعقدہ گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے کرونا سوشل پروٹیکشن ریلیف رسپانس کو ایشائی کے تمام ممالک میں بہترین قرار دیا گیا۔ تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق یہ تحقیق یونیسف،

اقوام متحدہ اور انٹر نیشل پالیسی سنٹر کی جانب سے ایشائی ممالک کے کوڈ۔19 رسپانس کے حوالے سے کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ایک تحقیق میں وسیع میپنگ کے ذریعے ایشاء اور پیسفک ریجن کے ممالک کے کرونا وباء کے دوران لیے جانے والے اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے ایشاء میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ کا پروگرام کیا۔اعلامیہ کے مطابق میرینا اندادے کے مطابق افغانستان میں مختلف ہیومنٹیرین انٹررونشنز شامل رہیں ہیں اس لحاظ سے پاکستان کا نمبراس تحقیقی فہرست میں سب سے اْوپر آتا ہے۔اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پرساؤتھ ایشائی ممالک کا کوڈ۔ 19 سوشل پروٹیکشن رسپانس دیگر ایشائی ممالک سے بہتر تھا،کوریج کے لحاظ سے پاکستان،ٹیمور لیستی، ٹیوالو اور سری لنکا نے سماجی تحفظ کے پروگراموں سے مستفید ہونے والوں کی تعداد بڑھانے کے سلسلے میں کئی اہم اقدامات لیے۔سماجی تحفظ تنظیم انٹر نیشنل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھکا سماجی تحفظ کااہم فورم ہے جسے آسٹریلیا اور جرمنی کی حکومتوں کی معاونت حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…