اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک کی حالت کونسا لیڈر بدل سکتا ہے؟وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کیوں ملا تھا ؟ جلیل شرقپوری نے بالآخر خاموشی توڑ دی ، بڑا اعلان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کاکہنا تھا کہ اگر مجھے اپنے قائد کا کوئی فیصلہ غیر مناسب لگے گا تو میں اس پر اعتراض کرنے کا حق رکھتا ہوں کیونکہ مجھے لگا کہ اس سے ملک کونقصان ہوسکتا ہے۔

ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پہلے اعتماد کا ووٹ دیا ہے نہ آئندہ دیں گے‘ میری وزیراعلیٰ سے ملاقات محکمہ اوقاف کے ایک ناجائز نوٹیفکیشن کے سلسلے میں تھی جو حضرت شاہ محمد غوث رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا ۔میں نے میاں نواز شریف کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا یہ کسی نے غلط طور پر پھیلادیا ہے ۔جو کرنا ہے شیر نے کرنا ہے میں نے کچھ نہیں کرنا۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا بات ایک ملاقات کی نہیں بہت ساری ملاقاتوں کی ہے۔ان پانچ ارکان کو 3مرتبہ شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تاہم یہاں اب بات اتنی سادہ نہیں رہی ہے کیونکہ ان ملاقاتوں کو فارورڈ بلاک کا نام دیا جانے لگا ہے‘ ان ملاقاتوں کی وجہ سے پارٹی میں نقب زنی کی کوشش کی جارہی ہے ۔جو نظم و ضبط کی پابندی نہیں کرسکتے اس کے لئے دروازے کھلے ہیں ۔جو قائد کے بیانیے کے ساتھ نہیں اس کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…