ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

صحیح معنوں میں احتساب ہو گیا تو پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت جیلوں میں ہو گی ،گریڈ 17 کا افسر ارب پتی کیسے بن جاتا ہے؟ ملکی تباہی کا ذمہ دار ووٹرز قرار

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور ( آن لائن )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ملکی تباہی کا ذمہ دار ووٹرز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹر ہی سانپوں کے منہ میں دودھ ڈال کر انہیں اژدھا بناتے ہیں۔ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کے اندھیر ے میں ایک ہو گئے ۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب ہونا چاہیے، اور اگر صحیح

معنوں میں احتساب ہو گیا تو پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت جیلوں میں ہو گی۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بھی عوام کی توقعات پو پورا نہیں اتر سکی، حکمرانوں نے قوم کو تقسیم کر دیا ہے، موجودہ اور گزشتہ حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں ہے، تمام مفادات ایک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن، منہگائی، بیروزگاری،بے امنی میں اضافہ ہوا، زندگی بچانے والی ادویات میں 500 فیصد اضافہ کیا گیا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط نظام سے عوام رو رہے ہیں، ملکی نظام کی وجہ سے نوجوان ڈگریاں چوراہوں پر جلا رہے ہیں، قوم مایوس ہے، ہر کوئی منہگائی، بے روزگاری کا رونا روتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکیں، بچے، بچیاں، عزتیں محفوظ نہیں ہیں، لوگ سانپ بچھو سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا پولیس اور تھانے سے ڈرتے ہیں۔ملکی تباہی کا ذمہ دار ووٹر ہے جو سانپوں کے منہ میں دودھ ڈال کر انہیں اڑدھا بناتے ہیں، ووٹر ہی ملک و قوم کا سودا کر کے ان ظالموں کو ووٹ دیتے ہیں اور پھر روتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی ٹھگوں نے 73 سال سے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے، گریڈ 17 کا افسر ارب پتی کیسے بن جاتا ہے؟ عام آدمی کو بھی الہ دین کا چراغ دیدیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ جو پی ٹی آئی میں ہوتا ہے اس سیکرپشن کا حساب نہیں لیا جاتا، پاناما لیکس میں اپوزیشن و حکومت کے لوگ شامل ہیں، لیکن حکومت میں شامل کرپٹ لوگوں پر نیب ہاتھ نہیں ڈال سکتا، نیب نے ریاست کے اندر اپنی ایک ریاست بنا رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…