کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ اور ہنگو اضلاع سمیت ڈویژن بھر میں ٹماٹراور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت بڑھ کر120 روپے ہوگئی۔اتوارکے روز جاری سرکاری نرخنامہ کے مطابق کوہاٹ اور ہنگو اضلاع میں ٹماٹر کی قیمت 120 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی جبکہ مقامی مارکیٹوں میںٹماٹر کے علاوہ دیگر
سبزیوں بشمول ادرک‘ آلو اور لہسن کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔اسی طرح آلواورادرک کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں مارکیٹ میں آلو کی فی کلو قیمت 80 روپے اور ادرک کی فی کلو قیمت 600 سے 700 روپے تک جاپہنچی ہے۔ کاغذی لیموں کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور سرکاری قیمت فروخت150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔