اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں دیوار پھلانگ کر گھر میں گھسنے اور خاتون کوآبرو ریزی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک شخص دیوار کو
*د کر گھر میں داخل ہوا اور پھر اُس نے شوہر کے سامنے خاتون کو بے آبرو کرنے کی کوشش کی تھی۔شوہر کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اُس نے میرے سامنے اہلیہ کے ساتھ بے آبرو کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر وہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر رپورٹ طلب کر کے نامزد ملزم کی جلد از جلد گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔سی سی پی او کے حکم کے بعد پولیس حکام نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو بے آبرو کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت انصر کے نام سے ہوئی۔