اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کر دیے، بی اے اور بی ایس سی کے پیپرز جو 5 سے 9 اکتوبر کو ہونے تھے ملتوی کر دیے گئے ہیں، قائداعظم یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجز کے امتحانا ت ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔