اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ اگر آپ کے بیانیے سے دشمن کو فائدہ پہنچتا ہے تو پھر غدار جیسی باتیں تو ہوتی ہیں۔پوری دنیا میں جب ریاست کے سربراہان ملتے ہیں تو ایک ایک منٹ ریکارڈ ہوتا ہے ۔ پاکستان میں ایک واحد میٹنگ ایسی ہے جس میں دو ریاستوں کے سربراہان ایک گھر میں ملے ہیں۔شہباز گل جیسے لوگ عمران خان کو
خراب کررہے ہیں۔سینئر تجزیہ کار ناصر بیگ چغتائی نے کہا ہے کہ کسی کو غدار کہنے کا پراسس بچگانہ ہے ۔لاہور میں ریلی کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ عوام کے مسائل پر توجہ تو اب تک نہیں دی گئی۔سینئر تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا ہے کہ غدار کا لفظ بہت سخت ہے ،ہمارے ملک میں یہ غلط بھی استعمال ہوتا رہا ہے ۔یہاں تو فیض احمد فیض کو غدار کہتے رہے ہیں۔