ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں،ہمارے 2 کروڑ ووٹر زغدار ہیں؟ احسن اقبال نے وارننگ دیتے ہوئے کئی سوال اٹھا دیے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حکومت بوکھلایٹ کا شکار ہے اور اس کے اوسان خطا ہیں، حکومتی ترجمانوں کی کوشش ہے کہ پاکستان کے اداروں کو متنازعہ کر دیا جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو اپنی نالائقی اور ناکامی پر قوم کو جواب دینا ہو چاہیے کہ ملک کیوں نہیں چل سکا،

حکومت ثابت کرنا چاہتی ہے کہ (ن)لیگ کے 2 کروڑ ووٹر پاکستان کے غدار ہیں جبکہ پاکستان کی عوام پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں،آل پارٹیز کا مقصد آئین کی بالادستی ہے اور 72 سال سے اس ملک کو قائد اعظم کی سوچ کے مطابق نہیں چلایا گیا، یہ جنگ کسی کے خلاف نہیں بلکہ عوام کو دھوکہ دینا ہے۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جواب دو کہ ہماری خواتین کے خلاف جرائم کیوں ہوتے ہیں، پاکستان میں مڈل کلاس ختم ہو گئی ہے جبکہ (ن)لیگ دور میں غریب کے معاشی حالات بہتر تھے،(ن)لیگ نے عوام کو خوشحال کیا تھا،یہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو اس ملک سے بھگادیا گیابلکہ گندم کی فصل مارکیٹ میں آتی ہے لیکن آٹا غائب ہے، بی آر ٹی پر نیب کیوں کام نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کرپٹ وزرا ء کو ملک سے بھگا رہی ہے،آئین اور قانون میں یہ گنجائش نہیں کہ وزیر اعظم این آر او دے سکے،میں چیلنج کرتا ہوں کہ حکومتی وزرا ء بتائیں کہ کس آئین کے تحت وزیر اعظم این آر او دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومت سے این آر او نہیں روٹی مانگ رہی ہے غربت، بے روز گاری، کشمیر، معیشتاور سی پیک سوشل میڈیا پر حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے حفاظت کے لئے جانیں پیش کر رہے ہیں اس لیے ہم ان کے اہل خانہ کو

سیلو ٹ پیش کرتے ہیں، پاکستان کے مستقبل کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک آئین پاکستان اور پاکستانی عوام کی منشا کے مطابق چلایا جائے۔ ڈیموکریٹک موومنٹ ایک خوبصورت گل دستہ ہے جس میں چاروں صوبوں اور وفاق کی علامت ہے، آزاد شفاف انتخابات ہی اس ملک کا واحد حل ہے،حکومت نے غریب عوام کا تیل نکال دیا ہے،حکومت کے ترجمانوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ غداری

کے سرٹیفکیٹ بانٹا بند کریں،وزرا ء عمران خان کی ملک دشمن تقریریں سنیں کہ یہ کس منہ کے ساتھ اپوزیشن کو غدار کہ رہے ہیں،اس بات کا بھی جواب دیں کہ آٹا 34 روپے سے 68روپے کلو، چینی 51 سے 100 روپے کیسے ہوئی او ر انہیں یہ جواب دینا ہو گا،پاکستان کی تاریخ کی یہ سب سے زیادہ کرپٹ حکومت ہے ضروری ہے کہ اس نالائق حکومت کو گھر بھیجیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…