لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں ایک غدار شخص نے ایک تحریک چلائی اس کے نتیجے میں پاکستان ٹوٹ گیا۔اس نے آن ریکارڈ کہا کہ میں 1962سے ’’را‘‘کے پیرول پر تھا
اور ہندوستان کیلئے کام کررہاتھا۔میں آزاد بنگلہ دیش چاہتا تھا۔اگر ایک شخص اپنے کسی کام یا قول سے دشمن کو فائدہ پہنچا رہا ہے تو پھر غداری نہیں تو اور کیا ہے ۔کئی سال تو ہم کراچی والے صاحب کو بھی غدار نہیں مانتے تھے ۔یہاں مودی سے جو علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں اس کا کسی کو پتہ ہی نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک عرصہ حکومت میں رہے اور مولانا فضل الرحمان دونوں حکومتوں میں اتحادی رہے ۔ عوام کو پتہ ہے کہ یہ پارٹیاں کئی سال حکومت میں رہیں اور انہوں نے ہمیں دھوکہ بھی دیا ۔اس وقت مہنگائی ضرور ہے مگر عوام کی توقعات ختم نہیں ہوئیں ۔لاہور کا جو ن لیگ کا شو تھا،وہاں پر مجھے کچھ نظر نہیں آیا ۔