لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہے ہیں اور ان سے زیادہ ملک کے راز کم ہی لوگ جانتے ہونگے ۔ایک ٹائم انہوں نے وزیر اعظم کی کرسی پر گزارا مگر جب وہ لندن میں بیٹھ کر کوئی بات کرتے ہیں تو اس کے معنی بالکل مختلف ہوجاتے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام
میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل بھی ہماری سرحدوں تک پہنچا ہوا ہے ۔ان کا سب سے بڑا ٹارگٹ پاکستان کا نیو کلیئر سسٹم ہے ۔ان کو سنبھالنے والی پاکستان کی فوج ہے ۔میاں نواز شریف نے جو بھی باتیں کی ہیں ان میں کسی ایک بات میں بھی سچائی نہیں ہے ۔ قوم جانتی ہے کہ نوازشریف غلط بیانی کے ماہر ہیں ۔