منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

ہر چیزکی قیمت میں20سے 100فیصد اضافہ ن لیگ ، پی ٹی آئی حکومت پرچڑھ دوڑی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ،ہر چیز میں بیس سے سوفیصد اضافہ ہوا ہے،حکومت کی ترجیح عوام کی بجائے مخالفین کی آواز کو بند کرنا ہے ،متحدہ اپوزیشن عوام کو ریلیف دلا کر رہے گی،

ہم ملک میں کاروبار واپس لائیں گے، عوام کو روز گار ملے گا ،غداری کا بیانیہ ملک اور جمہوریت کے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں، مسلم لیگ (ن )پی ڈی ایم میں متحرک کردار ادا کریگی،پانچ اکتوبر کو سٹیئرنگ کمیٹی فیصلہ کریگی کہ سربراہی کی مدت کتنی ہوگی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دینا۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹا مصنوعی کرپشن کا بیانیہ بنایا گیا، کارکردگی صفر ہوگئی، چوری، نا اہلی، نالائقی اور ناکامی عیاں ہوگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ناکام ہوا تو اب غداری کا بیانیہ شروع کردیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ سب کے سامنے ہے، پاکستان کی عوام آرٹی ایس بیٹھنے کی وجہ سے آج سب برداشت کرنے پر مجبور ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے عوام کی بجائے مافیا کو ریلیف دیا جارہا ہے، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق شہری و دیہاتی افراط زر قابو سے باھر ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ سبزیوں میں ایک ماہ میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر چیز بیس سے سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے، مصالحہ جات سبزیاں پھل سب میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ آٹے کی قیمت ایک سال میں کہاں سے کہاں پہنچ گئی، آٹا یوٹیلیٹی سٹورز پر نو سو روپے میں مل رہا وہ جانوروں کو ڈالنے کے قابل بھی نہیں۔

انہوںنے کہاکہ چینی دودھ ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، چینی 54 روپے سے 110روپے پر پہنچ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام دالوں کی قیمت میں چالیس سے پنتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ افراط زر میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا ہے، ہر ضرور زندگی کی شے اور تمام سبزیاں پھل دالیں آٹا چینی سب کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آلو سمیت سبزیوں میں

اوسطا چوالیس فیصد اضافہ ہوا ہے، کھانے کے تیل کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، نئے پاکستان میں ہر چیز میں اضافہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف دور سے آج ہر چیز کی قیمت میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوائیوں کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایجوکیشن سمیت ہر شعبہ میں مہنگائی بڑھی ہے، پاکستان کے عوام کے سامنے اعدادوشمار رکھے

اگرچہ عوام کو اچھی طرح سے علم بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ اب غداری کا بیانیہ تاکہ عوام کی جی وں پر ڈاکہ ڈالا جائے۔ انہوںنے کہاکہ گلوبل فنڈ رپورٹ نے پاکستان کو ایڈیشنل سیف گارڈ پالیسی میں ڈال دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلوبل فنڈ نے پاکستان کی مدد بند کردی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام، شفافیت میں کمی، فراڈ اور گلوبل فنڈز کی مس منیجمنٹ کی وجہ سے

گلوبل فنڈ نے یہ قدم اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ جنیوا میں سیکرٹری ہیلتھ کو شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ سقوط کشمیر ہوچکا ہے، دوسروں پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی ترجیح پاکستان کی عوام نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی ترجیح مخالف آواز کو بند کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ایل این جی سے مہنگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ

چوروں کو چارٹرڈ جہازوں پر باھر بھیجا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ متحدہ اپوزیشن عوام کو ریلیف دلا کر رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے غریب عوام کو روزگار ملے گا، ملک میں ہم کاروبار واپس لائیں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہاکہ نواز شریف نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے بعد جمہوریت کو بھرپور فروغ دیا۔ انہوںنے کہاکہ غداری کا بیانیہ کا مطلب ملک کو دوبارہ 85 کی سیاست میں لے جانا ہے۔

انہوںنے کہاکہ غداری کا بیانیہ ملک اور جمہوریت کے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ عوام کی ترجمانی نہیں کرتے عوام کے مینڈیٹ سے نہیں آئے وہ غداری کے سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں، آپ ملک کے عوام کو ریلیف دیں، ان کی جیبوں پر ڈاکہ نہ ڈالیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے، ضلعی سطح پر کچھ شہروں میں رہ گئی جلد مکمل ہوجائے گی۔ انہوںنے کہاکہ

مسلم لیگ (ن )پی ڈی ایم میں متحرک کردار ادا کرے گی۔انہوںنے کہاکہ اب ملک کی سیاست میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام کی بھلائی کے لئے کام کریگی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا گیا، ان کا انتخاب روٹیشن کی بنیاد پر کیا گیا، پانچ اکتوبر کو سٹیئرنگ کمیٹی فیصلہ کریگی کہ سربراہی کی مدت کتنی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…