منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمن کے پیچھے اسرائیل اور بھارت پی ڈی ایم سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ظفر ہلالی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت گرانے کیلئے مولانا فضل الرحمن کی مالی مدد اسرائیل اور بھارت کر رہے ہیں، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ

حکومت کے خلاف ایک سازش شروع ہوچکی ہے نہ صرف حکومت بلکہ کچھ حد تک اسٹیبلشمنٹ اور سی پیک کے خلاف بھی سازشیں ہو رہی ہیں، علاقائی محاذ پر مولانا فضل الرحمن کو ٹاسک دیا گیا ہے جو 30 سے 40 ہزار طالب علم نکال سکتے ہیں یہ ان کی سٹریٹ پاور ہے جس کو وہ استعمال کرنا چاہتے ہیں اسی لیے ان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بھی بنا دیاگیا ہے ، ایک بین الاقوامی محاذ بھی ہے جس سے ان کو سپورٹ مل رہی ہے، اس میں ہمارے روایتی دشمن بھارت ، اسرائیل ، امریکا تو ہی ہیں لیکن ایک ایسا ملک جو ہمارا دوست ہواکرتا تھا اب خفا ہے وہ بھی اس میں شامل ہے ، ان کو فنڈنگ وہاں سے آئے گی۔تجزیہ کار ظفر ہلالی نے انکشاف کیا کہ ان ممالک کا مقصد یہ ہے کہ مظاہرے اور تحریک کے ذریعے ایک قومی حکومت وجود میں آئے ، اس گورنمنٹ کا بھی حصہ ہوگا اگلی حکومت میں، لیکن عمران خان صاحب کا نام و نشان نہیں ہوگا ، یہ ان کا کھیل ہے اب دیکھنا ہے کہ یہ جماعتیں اپنی لیڈرشپ کو سپورٹ کریں گی اور عوام کو بھی سوچنا پڑے گا کہ کیا وہ اس سازش میں ملوث ہونا چاہتے ہیں ۔یا درہے کہ گزشتہ روز ہی مولانا فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…