ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

کورونا کیسز میں اضافہ ہر گز ریسٹورنٹس کی وجہ سے نہیں،ریسٹورنٹ مالکان پھٹ پڑے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( اپرا) کے نومنتخب چیئرمین بابر نہال نے کرونا وبا کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر متعددریسٹورنٹس کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ کسی صورت بھی ریسٹورنٹس کی وجہ سے نہیں لہٰذا جو ریسٹورنٹس بند کیے گئے ہیں انہیں فوری طور پر کھولا جائے۔بابر نہال

نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل میں کہا کہ تمام ریسٹورنٹس سندھ حکومت کے وضع کردہ کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کررہے ہیں اور ریسٹورنٹس کے عملے ساتھ ساتھ کسٹمرز کو بھی ایس او پیز کی پابندی کی تاکید کی جاتی ہے تاکہ کرونا وبا کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی کوششوں کو مؤثر بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اسکول کھلے ہیں،سرکاری ونجی دفاتر کھلے ہیں لیکن ریسٹورنٹس کو کرونا کے نام پر بند کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھنے سے سامنے آئے ہیں جو کہ ریسٹورنٹس بزنس کی وجہ سے نہیں بڑھے۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے باعث طویل بندش کے بعد حکومت نے 20اگست 2020سے ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی اور جب سے اب تک اپرا کے ،ممبرز ریسٹورنٹس ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔بابر نہا ل مزید کہاکہ اگر سندھ حکومت نے بند کیے گئے ریسٹورنٹس کو کھولنے کی اجازت نہ دی تو یہ بڑا ظلم ہوگا جس سے یہ انڈسٹری مزید تباہ ہوجائے گی جو کہ لاک ڈاؤن کے دوران خطیر مالی نقصانات سے دوچار رہی جبکہ ہزاروں لوگوں کا روزگار بھی متاثر ہوگا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ ہمددرانہ غور کرتے ہوئے ریسٹورنٹس کی بندش کی بجائے ایس اوپیز پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیں اور انڈسٹری کو مزید تباہی سے بچاتے ہوئے بند کیے گئے ریسٹورنٹس کو کھولنے کی اجازت دیں ۔اس ضمن میں اپرا یقین دلاتی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…