اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی تھی جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈاون ہوا تھا وہاں تو پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن ہارے ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا پانچ قومی
اسمبلی کی نشستیں ایک ہزار ووٹ سے کم مارجن سے پی ٹی آئی ہاری اور پندرہ امیدوار 2500 سے کم مارجن سے ہارے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کیا صرف گنتی ہی دوبارہ کر دیتے تو پی ٹی آئی نے بالکل اکیلے حکومت بنانی تھی ۔