لاہور (آن لائن)پاکستان ریلوے 20 اکتوبر سے سرگودھا۔ میانوالی ایکسپریس ٹرین چلانے جارہا ہے۔ 12 ٹرینیں ہم نے پرائیویٹائز کردی ہیں اور ان کو پرائیویٹ کمپنیوں کے حوالے کردیاگیاہے۔ 34 مزید ٹرینیں پرائیویٹائز کرنے جا رہے ہیں ۔ ان
خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہو رمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 فریٹ ٹرینیں میں پرسوں کراچی میں پرائیویٹ سیکٹر میں چلانے کے لیے پرائیویٹ پارٹیز کو دے کر آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسا سسٹم لانا چاہتا ہوں جو پرائیویٹ پارٹیز فریٹ اور پسنجر ٹرینیں حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ٹرینوں کے آئل اور مینٹینس کی ذمہ داری بھی خود اٹھائیں کیونکہ یہاں مغلپورہ ورکشاپ میں دھائی ہے۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ مینٹینس بھی خود کریں اور آئل کا بھی ہمارے ساتھ طے کرلیں آئل کے پیسے ہم نے پارٹیز کو دیں گے کیونکہ انجن ، پٹری ہم دیں گے اور جوہمارا کرایہ ہے وہ ہم اُن سے حاصل کریں گے۔