ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

پیمرا نے سابق صدر پرویز مشرف پر کبھی پابندی عائد نہیں کی وہ بھی اشتہاری مجرم ہیں، مفرور ملزمان کے خطاب نشر نہ کرنے کا حکمنامہ آئین کیخلاف ہے، ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلامیہ میں حکومت کو انتباہ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی جانب سے نیوز چینلز پر اشتہاری اور مفرور مجرموں کے انٹرویوز اور عوامی خطاب پر پابندی کے معاملے پر انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایچ آر سی پینے پیمراکے حکم نامے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کا اقدام اظہار رائے کی آزادی سے متعلق آئین کی خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام افراد کے جاننے کے حقوق سلب کرتا ہے، ایسے حکم نامے ان لوگوں کی طرف سے جابرانہ سنسرشپ کی عکاسی کرتے ہیں جو ایک خاص حالت میں اِس کی وکالت کرتے ہیں جب کہ اس سے اِنہیں کچھ حاصل ہو رہا ہو۔ایچ آر سی پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اس اقدام سے واضح ہے کہ پیمرا آزاد ریگولیٹری باڈی نہیں بلکہ سیاسی سہولت کار ہے، پیمرا نے سابق صدر پرویز مشرف پر کبھی پابندی عائد نہیں کی، وہ بھی اشتہاری مجرم ہیں۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ نوازشریف کی تقریر نشرکرنے پرپابندی کا حکم نامہ فوری واپس لیا جائے اور حکومت سنسر شپ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے اجتناب کرے۔خیال رہے کہ پیمرا کی جانب سے یکم اکتوبر کو جاری حکم نامے میں کہا گیاتھا کہ پیمرا آرڈیننس 2002 اور پیمرا ایکٹ 2007 کی سیکشن 27 کے تحت اشتہاری اور مفرور افراد کے انٹرویوز اور خطاب نشر نہیں کیے جاسکتے۔پیمرا نے اعلامیے میں کہا تھا کہ اشتہاری اور مفرور مجرمان کی تقاریر یا انٹرویوز پر تبصرہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔ایچ آر سی پی کے مطابق پیمرا کی جانب سے یہ حکم نامہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے اس خطاب کے بعد جاری کیا گیا جس میں انہوں نے 2018 کے انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…